افسردگی آزردگی پژمردگی بیکار ہے
اس پہ ہے جس کا توکل خوش ہے بیڑا پار ہے
حوصلہ ہو عزم ہو محنت ہو اور امیدوار
اور کچھ اس کے سوا کیا زیست میں درکار ہے
جس نے سمجھا زندگی کو جنگ ہے وہ کامیاب
قابل تحسیں ہے وہ جو بر سر پیکار ہے
لعنتیں اور ذلتیں رسوائیاں ناکامیاں
اس کی قسمت میں ہے جو کہ زیست سے بیزار ہے
جس کی خوشیوں کا سدا حسانؔ نے رکھا خیال
آج میری جان کے وہ درپئے آزار ہے

غزل
افسردگی آزردگی پژمردگی بیکار ہے
محمد حازم حسان