EN हिंदी
آپ عزت مآب سچ مچ کے | شیح شیری
aap izzat-maab sach-much ke

غزل

آپ عزت مآب سچ مچ کے

ساجد پریمی

;

آپ عزت مآب سچ مچ کے
لوگ کم ہیں جناب سچ مچ کے

آپ سب کو خراب کہتے ہیں
لوگ کچھ ہیں خراب سچ مچ کے

کچھ تو پرسنگ یاد آتے ہیں
تھے کتھا میں جو باب سچ مچ کے

اپنی تعبیر پا رہے ہیں جو
میں نے دیکھے ہیں خواب سچ مچ کے

کچھ نظر آ رہے ہیں محفل میں
دیکھ لو ماہتاب سچ مچ کے

تتلیاں پھر وہیں پہ اتریں گی
کھلنے دیجئے گلاب سچ مچ کے

پاس جن کے نہیں ہے اک مصرع
وہ ہیں شاعر جناب سچ مچ کے