آئینہ کی بے ریا تصریح لے کر کیا کریں
آپ اپنے دور کی تلمیح لے کر کیا کریں
باہری دنیا کو دانوں میں پھرانا خوب ہے
منبر و محراب میں تسبیح لے کر کیا کریں
کو بہ کو کھلتے نہیں نکھری ہوئی غزلوں کے باغ
امتزاج فرصت تفریح لے کر کیا کریں
اس منافق دور نے جینا ہمیں سکھلا دیا
اب ضمیر خفتہ کی توضیح لے کر کیا کریں
عالم حیرت میں گویا ہیں جمیل الدینؔ آپ
آپ کے اشعار کی تشریح لے کر کیا کریں

غزل
آئینہ کی بے ریا تصریح لے کر کیا کریں
جمیل الدین قادری