پار دریائے شہادت سے اتر جاتے ہیں سر
کشتیٔ عشاق کی ملاح بن جاتی ہے تیغ
بیان میرٹھی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
شیخ کے ماتھے پہ مٹی برہمن کے بر میں بت
آدمی دیر و حرم سے خاک پتھر لے چلا
بیان میرٹھی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
وہی اٹھائے مجھے جو بنے مرا مزدور
تمہارے کوچہ میں بیٹھا ہوں میں مکاں کی طرح
بیان میرٹھی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
وہ ہٹے آنکھ کے آگے سے تو بس صورت عکس
میں بھی اس آئینہ خانہ سے نکل جاؤں گا
بیان میرٹھی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
وہ پوشیدہ رکھتے ہیں اپنا تعلق
ادھر دیکھ کر پھر ادھر دیکھ لینا
بیان میرٹھی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یاد میں خواب میں تصور میں
آ کہ آنے کے ہیں ہزار طریق
بیان میرٹھی
یہ تاثیر محبت ہے کہ ٹپکا
ہمارا خوں تمہاری گفتگو سے
بیان میرٹھی
ٹیگز:
| محابب |
| 2 لائنیں شیری |