EN हिंदी
سید باسط حسین ماہر لکھنوی شیاری | شیح شیری

سید باسط حسین ماہر لکھنوی شیر

6 شیر

دیکھ کر کالی گھٹا اہل قفس
اور کیا کرتے تڑپ کر رہ گئے

سید باسط حسین ماہر لکھنوی




دل کی ہر بات کہہ گئے آنسو
گر کے آنکھوں سے رہ گئے آنسو

سید باسط حسین ماہر لکھنوی




ہمیں تو یاد نہیں کوئی لمحۂ عشرت
کبھی تمہیں نے کسی دن ہنسا دیا ہوگا

سید باسط حسین ماہر لکھنوی




کمر باندھو مقدر کے سہارے بیٹھنے والو
شکست رزم سے راہوں کا پیچ و خم نہ بدلے گا

سید باسط حسین ماہر لکھنوی




پھرتی ہے تو پھر جائے بدلتی ہے تو بدلے
دنیا کی نظر ہے مری قسمت تو نہیں ہے

سید باسط حسین ماہر لکھنوی




ترک الفت سے محبت کا لکھا مٹ نہ سکا
وہی افسردگی شام و سحر آج بھی ہے

سید باسط حسین ماہر لکھنوی