EN हिंदी
سید انوار احمد شیاری | شیح شیری

سید انوار احمد شیر

7 شیر

اپنے لیے بھی کوئی رعایت روا نہیں
اس منصفی کی خو نے تو سفاک کر دیا

سید انوار احمد




بولی لگی متاع ہنر کی تو اہل فن
جلدی میں اپنے خواب بھی نیلام کر گئے

سید انوار احمد




فقیہ شہر سے کچھ خاص دشمنی تو نہیں
فقیہ شہر سے لیکن ٹھنی سی رہتی ہے

سید انوار احمد




ان سے آواز کرب آتی ہے
زرد پتوں پہ مت چلے کوئی

سید انوار احمد




اس پل دو پل کی ہستی میں
کیا تیرا ہے کیا میرا ہے

سید انوار احمد




کچھ معرکے ہمارے بھی ہم تک ہی رہ گئے
گمنام اک سپاہی کی خدمات کی طرح

سید انوار احمد




وہ مجھ سے پوچھنے لگا میرے سوال اب
اور میں بھی دے رہا ہوں جو اس کے جواب تھے

سید انوار احمد