چلتے چلتے اکثر رک کر سوچا بھی
کیا منزل پر یاد رہے گا رستا بھی
پوجا بھاٹیا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ایک اسی بات کا تھا ڈر اس کو
مجھ میں انکار کی بھی ہمت تھی
پوجا بھاٹیا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
قتل کرنا تو اس کو ٹھیک نہیں
عشق کی موت حادثے میں ہو
پوجا بھاٹیا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اس کی بے چینی بڑھانا چاہتی ہوں
سنیے کہہ کر چپ لگانا چاہتی ہوں
پوجا بھاٹیا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
وہ جو پہلا تھا اپنا عشق وہی
آخری واردات تھی دل کی
پوجا بھاٹیا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
وہ کس کا ہے اس سے کیا لینا دینا
بعض دفعہ کافی ہے اس کا ہونا بھی
پوجا بھاٹیا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |