ابھی وہ خود کو ہی دیکھے جاتا ہے آئنے میں
ابھی کسی سے اسے محبت نہیں ہوئی ہے
حسن جمیل
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
حسن جمیلؔ ترا گھر اگر زمین پہ ہے
تو پھر یہ کس لئے گم آسمان میں تو ہے
حسن جمیل
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کتنی بے رنگ تھی دنیا مرے خوابوں کی جمیلؔ
اس کو دیکھا ہے تو آنکھوں میں اجالا ہوا ہے
حسن جمیل
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
معلوم ہوا کیسے خزاں آتی ہے گل پر
سیکھا ہے بکھرنا ترے انکار سے میں نے
حسن جمیل
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یہ روشنی یونہی آغوش میں نہیں آتی
چراغ بن کے منڈیروں پہ جلنا پڑتا ہے
حسن جمیل
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
زندگی بھر در و دیوار سجائے جائیں
تب کہیں جا کے مکینوں پہ مکاں کھلتے ہیں
حسن جمیل
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |