EN हिंदी
یکم جنوری | شیح شیری
yakum january

نظم

یکم جنوری

محمد علوی

;

پھر اک
سرد ٹھٹھرا ہوا دن

دبے پاؤں چلتا ہوا
بالکنی سے

کمرے میں آیا
مجھے اپنے بستر میں

دبکا ہوا دیکھ کر
مسکرایا

اور آرام کرسی پہ بیٹھا
گھڑی گود میں رکھ کے

کانٹا گھمایا
تھکے پاؤں چلتا ہوا

بالکنی کو لوٹا
تو چاروں طرف سے

اندھیروں نے بڑھ کے
اسے پھاڑ کھایا