EN हिंदी
وائپر | شیح شیری
wiper

نظم

وائپر

ف س اعجاز

;

کیا غضب کی بارش ہے
آنکھیں سوجنے آئیں

کاش کوئی وائیپر
چلتی کار سے لے کر

میرے ان پپوٹوں پر
جوڑ دے صفائی سے

پتلیوں کے شیشوں کو
دھند سے بچانا ہے