آسمان کی طرف دیکھتی ہوئی لڑکی کو
شاید اندازہ نہیں ہے
کہ اس کی جوانی
پستیوں کے سفر پر روانہ ہو چکی ہے
آسمان کی طرف دیکھتی ہوئی لڑکی کو
یہ معلوم ہونا چاہیئے
کہ جب زمین پر
نیلے گنبد مسمار ہوتے ہیں
تو منزل کی جانب بڑھتے ہوئے قدموں کی رفتار
بہت مدھم ہو جاتی ہے