سارا گھر جب سو جاتا ہے
وہ گھر میں داخل ہوتا ہے
سوتے بچوں کے پیروں کے
پیار بھرے بوسے لیتا ہے
بیوی کے نازک ہونٹوں کو
اپنے گالوں سے چھوتا ہے
پھر اپنے بستر پر جا کر
سونے کی کوشش کرتا ہے
جانے کب جھپکی آتی ہے
جانے کب وہ سو جاتا ہے
دیکھ کے کوئی خواب بھیانک
سوتے سوتے چونک اٹھتا ہے
رات رات بھر تاریکی میں
جانے کیا سوچا کرتا
نظم
وہ
کمار پاشی