EN हिंदी
وہ جو کہیں نہیں ہے | شیح شیری
wo jo kahin nahin hai

نظم

وہ جو کہیں نہیں ہے

انجلا ہمیش

;

تیرا کوئی دن نہیں
تیرا کوئی روپ نہیں

ابو سفیان کی ہندہ
اس رنگ منچ میں

تیری کوئی جگہ نہیں
اجداد کے انتقام میں

تو کہاں ہے
نسلوں کی خون آشام جنگ میں

تو جلتی رہی
کلیجہ چبانے سے حسین کا خون بہانے تک

زمین و آسمان تجھے ملامت کرتے رہے
بد بخت و شکست خوردہ

ہندہ بنت عتبہ
تیرا قبیلہ تیری وحشت سے پہچانا گیا

تیرا پاگل پن
تیری وجہ شہرت ہے

کسی فیصلے کسی رائے میں تیرا کوئی حوالہ نہیں
تجھے وحشی بنانے والے تیرے ادھ مرے اسلاف

تیری کوکھ زہر آلود کر کے
تجھے بے وجود کر کے

زمین پر مسلط رہے آسیب بن کر
بد بخت ہندہ

جو اتنا شعور تجھے ہوتا
تو سمجھ پاتی

جبری نظام رائج کرنے کے لئے
ہر بار کوکھ برباد کی گئی