وہ دن تیری یاد کا دن تھا
اس دن میں بھول گیا
سانسیں لینا
لمحے ڈھونا
باتیں کرنا
کھل کھل ہنسنا
چھپ کر رونا
لکھنا پڑھنا
جاگنا سونا
وہ دن تیری یاد کا دن تھا
اس دن میں بھول گیا
جینا مرنا
کچھ بھی کرنا!
نظم
وہ دن تیری یاد کا دن تھا
نصیر احمد ناصر