وہ چاند چہرہ سی ایک لڑکی
محبتوں کی مثال جیسے
ذہن میں شاعر کے جیسے آئے
حسیں غزل کا خیال کوئی
وہ چاند چہرہ سی ایک لڑکی
کسی جنم میں وہ ماں تھی میری
کسی جنم میں بہن بنی تھی
مگر وہ اب کے بنی ہے ہمدم
تمام رشتے نبھا رہی ہے
مجھے بھی جینا سکھا رہی ہے
وہ چاند چہرہ سی ایک لڑکی
نظم
وہ چاند چہرہ سی ایک لڑکی
فاروق بخشی