EN हिंदी
وقت۔۱ | شیح شیری
waqt-1

نظم

وقت۔۱

گلزار

;

میں اڑتے ہوئے پنچھیوں کو ڈراتا ہوا
کچلتا ہوا، گھاس کی کلغیاں

گراتا ہوا گردنیں ان درختوں کی، چھپتا ہوا
جن کے پیچھے سے

نکلا چلا جا رہا تھا وہ سورج
تعاقب میں تھا اس کے میں!

گرفتار کرنے گیا تھا اسے
جو لے کے مری عمر کا ایک دن بھاگتا جا رہا تھا!