راستہ نہیں ملتا
منجمد اندھیرا ہے
پھر بھی با وقار انساں
اس یقیں پہ زندہ ہے
برف کے پگھلنے میں
پو پھٹے کا وقفہ ہے
اس کے بعد سورج کو
کون روک سکتا ہے
نظم
وقفہ
احمد ندیم قاسمی
نظم
احمد ندیم قاسمی
راستہ نہیں ملتا
منجمد اندھیرا ہے
پھر بھی با وقار انساں
اس یقیں پہ زندہ ہے
برف کے پگھلنے میں
پو پھٹے کا وقفہ ہے
اس کے بعد سورج کو
کون روک سکتا ہے