EN हिंदी
ویلنٹائن ڈے | شیح شیری
walentine-day

نظم

ویلنٹائن ڈے

احمد آزاد

;

آؤ آج
دھوپ میں کھڑے ہو کر

درختوں کو دعائیں دیں
جن کے پاس ہمارے حصے کی تھکن ہے

آؤ آج
خشک دریا میں کھڑے ہو کر

پانی کو آواز دیں
آؤ آج

پھولوں کا رنگ اوڑھ کر
آوارگی کریں

اور تکتے رہیں آسمان کو
جہاں ہر شام اک نئی پینٹینگ سجی ہوتی ہے

آؤ آج
پرندوں کو آسمان

اور محبوباؤں کو پیش کریں
سرخ فیتے سے بندھے دل