سورج کے گولے کو
مٹھی میں بھینچ کر
وعدہ کرتا ہوں
جب تک
پورے کا پورا انگار
تمہارے چہرے میں نہیں بدلتا
تب تک دنیا میں
شام ہی ہوگی
اور نہ میری
ہتھیلی کے گھاؤ ہی بھریں گے
نظم
وعدہ
فرحت احساس
نظم
فرحت احساس
سورج کے گولے کو
مٹھی میں بھینچ کر
وعدہ کرتا ہوں
جب تک
پورے کا پورا انگار
تمہارے چہرے میں نہیں بدلتا
تب تک دنیا میں
شام ہی ہوگی
اور نہ میری
ہتھیلی کے گھاؤ ہی بھریں گے