ایک دل
جو میرا مسکن تھا
مجھے وہاں سے
دل بدر کر دیا گیا
اسی لڑکی کے حکم پر
جس کا وہ دل تھا
اسے مجھ سے محبت تھی
اسی لیے
وہ اپنے ہم راہ
مجھے لے جانا نہیں چاہتی تھی
دل بدری کے باعث
میں اس کے ساتھ
دفن نہیں ہو سکا
نظم
اسے مجھ سے محبت تھی
مصطفیٰ ارباب