EN हिंदी
عمر پوشی | شیح شیری
umr poshi

نظم

عمر پوشی

قتیل شفائی

;

میں نے پوچھا
منے! تم کیوں اپنی امی جان کو باجی کہتے ہو

منا بولا
باجی بھی تو نانی جی کو آپا آپا کہتی ہیں

اس بازار کا جو کوٹھا ہے اس کی ریت نرالی ہے
یہاں تو ماں کو ماں کہہ دینا سب سے گندی گالی ہے