EN हिंदी
عمر گریزاں کے نام | شیح شیری
umr-e-gurezan ke nam

نظم

عمر گریزاں کے نام

اختر الایمان

;

عمر یوں مجھ سے گریزاں ہے کہ ہر گام پہ میں
اس کے دامن سے لپٹتا ہوں مناتا ہوں اسے

واسطہ دیتا ہوں محرومی و ناکامی کا
داستاں آبلہ پائی کی سناتا ہوں اسے

خواب ادھورے ہیں جو دہراتا ہوں ان خوابوں کو
زخم پنہاں ہیں جو وہ زخم دکھاتا ہوں اسے

اس سے کہتا ہوں تمنا کے لب و لہجے میں
اے مری جان مری لیلئی تابندہ جبیں

سنتا ہوں تو ہے مری لیلیٔ تابندہ جبیں
سنتا ہوں تو ہے مہ و مہر سے بھی بڑھ کے حسیں

یوں نہ ہو مجھ سے گریزاں کہ ابھی تک میں نے
جاننا تجھ کو کجا پاس سے دیکھا بھی نہیں

صبح اٹھ جاتا ہوں جب مرغ اذاں دیتے ہیں
اور روٹی کے تعاقب میں نکل جاتا ہوں

شام کو ڈھور پلٹتے ہیں چرا گاہوں سے جب
شب گزاری کے لیے میں بھی پلٹ آتا ہوں

یوں نہ ہو مجھ سے گریزاں مرا سرمایہ ابھی
خواب ہی خواب ہیں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

ملتوی کرتا رہا کل پہ تری دید کو میں