جگر دریدہ ہوں چاک جگر کی بات سنو
الم رسیدہ ہوں دامان تر کی بات سنو
زباں بریدہ ہوں زخم گلو سے حرف کرو
شکستہ پا ہوں ملال سفر کی بات سنو
مسافر رہ صحرائے ظلمت شب سے
اب التفات نگار سحر کی بات سنو
سحر کی بات امید سحر کی بات سنو
نظم
امید سحر کی بات سنو
فیض احمد فیض