EN हिंदी
الجھن | شیح شیری
uljhan

نظم

الجھن

خالد کرار

;

ووستھا بھی بہت زیادہ نہیں ہے
جتن جوکھم بہت ہیں

آگے جو جنگل ہے وہ
اس سے بھی زیادہ گنجلک ہے

تپسیا کے ٹھکانے
گیان کے منتر

دھیان کی ہر ایک سیڑھی پر
وہی مورکھ

عجب سا جال تانے بیٹھا ہے یگوں سے
نہ جانے کیوں

مرے راون سے اس کو
پراجے کا خطرہ ہے

تو یوں کرتا ہوں
اب کے خود کو خود سے تیاگ دیتا ہوں