EN हिंदी
ترک شاعر ناظم حکمت کے افکار | شیح شیری
turk shaer nazim-hikmat ke afkar

نظم

ترک شاعر ناظم حکمت کے افکار

فیض احمد فیض

;

جینے کے لیے مرنا
یہ کیسی سعادت ہے

مرنے کے لیے جینا
یہ کیسی حماقت ہے

اکیلے جیو ایک شمشاد تن کی طرح
اور مل کر جیو

ایک بن کی طرح
ہم نے امید کے سہارے پر

ٹوٹ کر یوں ہی زندگی کی ہے
جس طرح تم سے عاشقی کی ہے