تمہارے پھول تازہ ہیں
مری سب انگلیوں پر اگ رہے ہیں
اور یہ شاخیں
یہ میری انگلیاں
کیسی ہری ہیں
ان کی شریانوں میں بہتا رنگ
پھولوں کے لبوں سے بہہ رہا ہے
قطرہ قطرہ
ایک بے موسم کہانی کہہ رہا ہے
نظم
تمہارے پھول تازہ ہیں
یاسمین حمید
نظم
یاسمین حمید
تمہارے پھول تازہ ہیں
مری سب انگلیوں پر اگ رہے ہیں
اور یہ شاخیں
یہ میری انگلیاں
کیسی ہری ہیں
ان کی شریانوں میں بہتا رنگ
پھولوں کے لبوں سے بہہ رہا ہے
قطرہ قطرہ
ایک بے موسم کہانی کہہ رہا ہے