EN हिंदी
تم نیند میں بہت خوبصورت لگتی ہو | شیح شیری
tum nind mein bahut KHub-surat lagti ho

نظم

تم نیند میں بہت خوبصورت لگتی ہو

افضال احمد سید

;

تم نیند میں بہت خوب صورت لگتی ہو
تمہیں سوتے میں چلنا چاہئے

تمہیں سوتے میں ڈوریوں پر چلنا چاہئے
کسی چھتری کے بغیر

کیونکہ کہیں بارش نہیں ہو رہی ہے