تم
خوب صورت ہو
تم سے زیادہ خوب صورت ہیں
تمہارے خواب
خوابوں سے زیادہ خوب صورت ہے
تمہارا دل
تم
جب بھی لوگوں کو
دکھائی دیتی ہو
وہ لپکتے ہیں
تمہارے بدن کی طرف
مجھے تمہارے دل کے سوا
کچھ دکھائی نہیں دیتا
نظم
تم خوب صورت ہو
مصطفیٰ ارباب
نظم
مصطفیٰ ارباب
تم
خوب صورت ہو
تم سے زیادہ خوب صورت ہیں
تمہارے خواب
خوابوں سے زیادہ خوب صورت ہے
تمہارا دل
تم
جب بھی لوگوں کو
دکھائی دیتی ہو
وہ لپکتے ہیں
تمہارے بدن کی طرف
مجھے تمہارے دل کے سوا
کچھ دکھائی نہیں دیتا