EN हिंदी
تم آؤ گے | شیح شیری
tum aaoge

نظم

تم آؤ گے

گیتانجلی رائے

;

میں نے پوچھا تھا ستاروں سے
اور اس پیلے گلاب کی پنکھڑیوں سے بھی

ان کا سب کا ماننا تھا کہ وہ ہوا کا جھونکا سچ کہہ رہا تھا کہ تم آؤ گے
پھر میں نے باقی سب سے بھی پوچھا

وہ نیم کا درخت
اس میں رہنے والی وہ چڑیا

اس کے ساتھ کھیلنے والی نرم دھوپ اور ٹہنیوں میں چھپنے والا چاند
ایک ایک کر سب سے بات کی میں نے

اور سب کہتے ہیں تم آؤ گے
سوائے تمہارے