EN हिंदी
ترے جانے کے بعد | شیح شیری
tere jaane ke baad

نظم

ترے جانے کے بعد

نوفل آریہ

;

برہن
وقت کے

گیسوؤں کا سایہ
پیش آتا ہے

بے انجام کہانی کی طرح
جو فن کار کا قلم

مخصوص حاشیے پر
ٹوٹنے کا المیہ ٹھہری

اور
زخم خوردہ کتاب

اوراق سے لپٹ کر
رو پڑتی ہے

کردار کا لہو
ترے جانے کے بعد