یہ رات دن کی اداسی یہ بے حسی یہ تھکن
حیات ہے کہ تہ برف نا دمیدہ چمن
وہ سبزہ میری نظر سے مرے جہان سے دور
مگر کہیں وہ چمن وہ حیات ہے تو سہی
یہ دل میں ایک کسک سی مری زبان سے دور
زباں سے دور سہی کوئی بات ہے تو سہی
چمن کو برف کی تہ میں نمو کی خواہش ہے
حیات کو تپش آرزو کی خواہش ہے
نظم
تیرگی
ضیا جالندھری