EN हिंदी
تھے گفٹ آف میگی | شیح شیری
the gift of magi

نظم

تھے گفٹ آف میگی

محمد انور خالد

;

میں نے اپنے لمبے بال تمہاری خاطر بیچ دیے ہیں
اور اب گھر گھر جانے والے

میرے گھر بھی آئیں گے
اور میں تیری خاطر

اجلے دن کی خاطر
رکھے جانے والے تحفے

کس کس کو تقسیم کروں گی
اور تم کس کے واسطے صندل صندل گھومو گے

تم بھی شاید اپنی آخری خواہش بیچ چکے ہو
ورنہ گھر مت آنا