ہفتہ پہلے جب تیرا
فون آیا اور تو نے کہا
جان جاناں آئی مس یو
تب سے جانے کیوں دل میں
ایک عجب سی ہلچل ہے
دل کے دریا میں جیسے
کسی نے پتھر پھینک دیا
مجھ کو ایسا لگتا ہے
پتھر تیری یاد کا تھا
جس کے گرتے ہی پانی
بے بس ہو کر اچھل گیا
آنکھ کٹورا بھر آیا
نہیں یقیں تو دیکھ آ کر
آج بھی میری آنکھوں سے
اکثر پانی بہتا ہے
تم سے کہتا رہتا ہے
جاناں
آئی مس یو ٹو
نظم
تیری یاد
عمران شناور