دکھوں کے خیمے میں بیٹھ کر
نارسا خوشی کی خوشی میں ہنسنا
طویل و انجان ہجر کی خار زار پگڈنڈیوں پہ چلتے
وصال لمحوں کی خوشبوؤں میں رچی
کوئی نظم کہہ کے رونا
حواس کی دسترس میں ہونا
کبھی نہ ہونا
انہیں تضادوں سے ذات کے ہاتھ کی لکیروں میں رمز معنی
انہی پہ قائم مرے تفکر کے سلسلے سب
کلام و حسن کلام کے ڈھب

نظم
تضادوں سے عبارت
سعید احمد