اس نے کہا تھا:
بول رہٹ کے اور پنچھی کے
سب الفاظ صدائیں ساری
جو تحلیل ہوئیں نیلے گنبد میں
جو تحریر ہوئیں لمحوں پر
جو محسوب ہوئیں سانسوں سے
نیل گگن میں صبح ازل سے تیر رہی ہیں
آج بھی ان کو سن سکتے ہیں، پڑھ سکتے ہیں
اس نے کہا تھا:
شبد امر ہے.....
نظم
توصیف
راج نرائن راز