EN हिंदी
تنہائی | شیح شیری
tanhai

نظم

تنہائی

محمد علوی

;

کچھ دنوں سے اک چڑیا
چپ اداس گم سم سی

شام ہوتے آتی ہے
گھر میں ایک فوٹو پر

آ کے بیٹھ جاتی ہے
اس سمے گھڑی میری

ٹھیک چھ بجاتی ہے
کچھ ہی دیر میں چڑیا

شام کے دھندلکے میں
ڈوب ڈوب جاتی ہے

اور گھر کا دروازہ
رات کھٹکھٹاتی ہے