میں نے فراز جسم پر
محراب لکھ دیا
جب رات ڈھل گئی
میں نے فصیل شہر پر
مہتاب لکھ دیا
میں رات بھر
برہنہ جسم پر لکھا گیا
میں نے سنہرے جسم میں
بوئی تھی داستاں
میں نے سیاہ رات کو
سونپا تھا ماہتاب
وہ رات
میرے دل پہ اضطراب لکھ گئی
وہ رات
دور تک
سنہری دھوپ سرخ پھول
سیل آفتاب لکھ گئی
نظم
تحریر
بلراج کومل