سورج سے آگے اک جنگل ہے
میں اس جنگل کا دیا ہوں
چاند سے آگے میرا گھر ہے
میں اس گھر کا دیا ہوں
سورج سے آگے اک جنگل ہے
میں اس جنگل کا دیا ہوں
میں کیا جانوں
کس جنگل میں میرا گھر ہے
سوئی ہوئی چڑیا سے پوچھو
رات کی کتنی گھڑیاں
باقی ہیں
میں کیا جانوں
کس جنگل میں میرا گھر ہے
سورج سے آگے اک جنگل ہے
میں اس جنگل کا دیا ہوں
نظم
سورج سے آگے اک جنگل ہے
قمر جمیل