اب تو بستر کو جلدی سے تہہ کر چکو
لقمہ ہاتھوں میں ہے تو اسے پھینک دو
اپنے بچوں کی جانب سے منہ پھیر لو
اس گھڑی بیویوں کی نہ پروا کرو
راہ میں دوستوں کی نظر سے بچو
اس سے پہلے کہ تعمیل میں دیر ہو
سائرن بج رہا ہے چلو دوستو!
نظم
صور اسرافیل
مظفر حنفی