سیاہ سایوں کی تشنگی میں
اداس لمحوں کو ساتھ رکھو
شکستہ لفظوں کے ساحلوں پر
سفید جھاگوں میں عکس ڈھونڈو
کھنڈر کی بوسیدگی میں چھپ کر
پرانی یادوں کے ہونٹ چومو
خلا کے شانوں پہ ہاتھ رکھ کر
سیاہئ شب کی زلف سونگھو
سحر کی نازک ہوا کی اجلی کلائی پکڑو
بدن کی پیلی برہنگی کو بیان کر دو
نظم
سیاہ سایوں کی تشنگی میں
عادل منصوری