تم جس کام سے
آج برسوں بعد
میری سمت کھچے چلے آئے ہو
وہ کام ابھی نہیں ہو سکتا
تم اچھی طرح جانتے ہو
آخری تاریخوں میں زندگی بہت تلخ ہو جاتی ہے
اور یہ تلخی
چائے کی پیالی میں طوفان نہیں لا سکتی
تم خاموشی سے چائے پیتے رہو
اور دیکھو
سیمون دی بووا کی عورت کو ہاتھ مت لگاؤ
نظم
سیمون دی بووا
علی ساحل