EN हिंदी
سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہنا چاہیئے | شیح شیری
sikhne ka amal hamesha jari rahna chahiye

نظم

سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہنا چاہیئے

علی ساحل

;

تمہیں
چیخنے چلانے کا کوئی حق نہیں

تم اگر حالات کو تبدیل کر سکتے ہو
تو میدان عمل میں آ کر

اپنا کردار ادا کرو
ورنہ خاموش رہو

تم چاہو تو
بارش کی طرح برستے ہوئے کوڑوں پر

گنتی سیکھ سکتے ہو
سیکھنے کا عمل

ہمیشہ جاری رہنا چاہیئے
اس سیکھنے کے عمل میں

میں تمہارا ساتھ دے سکتا ہوں
تم جہاں گنتی بھول جاؤ

مجھ سے رجوع کر لینا
میں تمہیں صبر کی تلقین کروں گا