EN हिंदी
سیڑھیاں..... ایک معمولی مکالمہ | شیح شیری
siDhiyan ek mamuli mukalima

نظم

سیڑھیاں..... ایک معمولی مکالمہ

ذیشان ساحل

;

مجھ سے مت کہو
دھوپ بہت تیز ہے

سیڑھیاں چڑھنے پہ
میرے پاؤں جل جائیں گے

اور ہم کہیں نہیں جا سکیں گے
میں ابھی سیڑھیاں چڑھوں گا

اور دھوپ میں رکھے ہوئے پھول
نیچے لا کے پانی میں ڈال دوں گا

مجھ سے مت کہو
تیز دھوپ سیڑھیاں

پانی میں کھلے ہوئے پھول
ہمیں کچھ نظر نہیں آتا