کیسے کیسے وہم پلتے ہیں بشر کے ذہن میں بھی
چند جرعے شیر کا خوں نوش کرنا رات کو میتھن سے پہلے
یا کشادہ چاندنی میں کیف اندوز وصال شوق ہونا
وجہ اولاد نرینہ
اور پھر بقراط نے بھی یہ کہا تھا
مرد اپنے دائیں خصیے پر جو رسی باندھ لے ملنے سے پہلے
اس کی عورت شرطیہ لڑکا جنے گی
لیکن اس انداز کی ہرزہ سرائی
کب کسی کے کام آئی
کیسے کیسے وہم پلتے ہیں بشر کے ذہن میں بھی
نظم
شرطیہ لڑکا
کرشن موہن