EN हिंदी
شناخت | شیح شیری
shanaKHt

نظم

شناخت

پروین شیر

;

ہر ایک قطرہ
سمندروں میں سما گیا ہے

وجود اپنا گنوا چکا ہے
اسی یقیں پر

کہ اب وہ قطرے سے اک سمندر
کی بے کرانی میں ڈھل گیا ہے

مگر یہاں ہے
بہت اکیلا جو ایک قطرہ

وجود اپنا سنبھال کر مسکرا رہا ہے
کہ اس کے اندر کئی سمندر سما گئے ہیں