EN हिंदी
شاعری | شیح شیری
shairi

نظم

شاعری

ؔآدتیہ پنت ناقد

;

کوئی تعارف ہوا نہیں
نہیں کوئی آشنائی بھی

ہوتی ہے تبھی حیرت شاعروں پہ
تصورات کی پرچھائیوں کو

ایک وجود دے پاتے ہیں کیسے
اور تخیل کے پرندوں کو

کورے صفحہ پر قید کر پاتے ہیں کیسے
وہ حرف جو صرف حرف ہی تھے

جڑ کر کس ڈور سے
پر اثر اشعار بن گئے

چند بکھرے ہوئے بے مطلب لفظ
سمٹ کر اک دائرے میں کیسے

نظم و غزل بن گئے
یہ ہنر گر ہر انسان میں ہوتا

زندگی کتنی خوش گوار ہوتی ہے
اور اس جہاں کی ہر شے

قابل محبت ہوتی
مگر شاعری ہے اس فن کا نام

جسے تقسیم کرنے میں
دکھائی ہے تنگ دلی خدا نے بھی