جو باتیں
یہ لوگ کرتے ہیں
کوئی اور
انہیں بیان نہیں کر سکتا
ان کے اندر
ایک دنیا آباد ہے
جہاں ہونے والی ہر بات
ہر واقعہ
مکمل جزئیات کے ساتھ
وہ ہمیں
تحریری طور پر
پیش کر دیتے ہیں
شاعر
اپنے اندر کی ریاست کے
غدار ہوتے ہیں
وہ
ایک مخبر سے زیادہ
کوئی وقعت نہیں رکھتے
نظم
شاعر
مصطفیٰ ارباب