جاب بھی کرنی ہے کھانا بھی پکانا ہے مجھے
شعر بھی کہنے ہیں مصرع بھی اٹھانا ہے مجھے
مجھ کو ''ٹوپی'' بھی ضروری ہے یہاں ''ٹائی'' بھی
جمعہ بھی پڑھنا ہے ڈیٹنگ پہ بھی جانا ہے مجھے
ایک گوری سے بھی ملنا ہے سر ساحل عشق
ایک خاتون کو اردو بھی پڑھانا ہے مجھے
آج ہی میرے ''اٹرنی'' کا بھی فون آیا ہے
آج ہی گھر کا کرایہ بھی چکانا ہے مجھے
نظم
Schedule
خالد عرفان