EN हिंदी
سرشت آدم | شیح شیری
sarisht-e-adam

نظم

سرشت آدم

جعفر ساہنی

;

بہت ہی تیز بارش ہے
ہوا بھی کچھ اس طوفانی

مسلسل آسماں
کئی گھنٹے سے یکساں

برستا جا رہا ہے
اور مری کھڑکی پہ بیٹھا ایک کوا

پنکھ سے ٹپکاتا پانی
آسماں کی نقل کرتا جا رہا ہے

اور اس سے کچھ پرے
چھپر پہ کوئی آدمی زادہ

چھپائے سر کو پولی تھین سے اپنا
چھپاتا سر

وہ چھپر کا بھی پولی تھین سے
بالکل انوکھا لگ رہا ہے