EN हिंदी
سرگوشی | شیح شیری
sargoshi

نظم

سرگوشی

احمد راہی

;

ہر ایک سانس میں سرگوشیاں ہیں نوحوں کی
کسی بھی لب پہ کوئی جاں فزا ترانہ نہیں

سمٹ سمٹ گئی انگڑائیوں کی پہنائی
حکایت غم دوراں کوئی فسانہ نہیں

جو ظلم ہم پہ ہوا ہے اب اس کا ذکر ہی کیا
یہاں پہ ہم ہی ستم خوردۂ زمانہ نہیں

شکست ساز محبت سے سوزش غم سے
ہر ایک عارض گلگوں سے شبنم آلودہ

مآل عہد وفا ہے فراق دیدہ و دل
نقیب دور گزشتہ ہے دور موجودہ